شی جن پنگ کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں، چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں ،ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات کو پسند کرتے ہیں اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان معاملات درست راستے پر رہیں گے اور ان کا خیال ہے کہ چین تائیوان پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال کے آغاز میں چین کا دورہ کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کی اولین ترجیح چین کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ حاصل کرنا ہے۔ ان کا توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔

غزہ امن معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی پابندی کا موقع دیا جائے گا، مگر اگر وہ معاہدے کی پاسداری میں ناکام رہتی ہے تو اسے ختم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی افواج براہِ راست حماس کے خلاف لڑائی میں حصہ نہیں لیں گی۔ اگر انہوں نے اسرائیل کو غزہ میں داخل ہونے کا کہا تو اسرائیلی فورسز فوراً داخل ہو جائیں گی، تاہم اس وقت انہوں نے اسرائیل کو داخل ہونے کا حکم نہیں دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ حماس کو ایک موقع دیں گے اور امید ہے کہ تشدد میں کمی آئے گی۔

اخبارتاً انہوں نے کہا کہ حماس کے عسکری دستے پرتشدد ہیں مگر اب وہ کافی حد تک کمزور ہو چکے ہیں۔

Back to top button