قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معاہدے میں مزید توسیع نہ ہونے پر فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہوگیا ہے،تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور سٹاف کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا،میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔
ذرائع کے کا کہنا ہے کہ محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا اور اب کرکٹ بورڈ نے سپورٹ سٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کےلیے آسٹریلیا کے شین میکڈرمٹ کو نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا، شین میکڈرمٹ اس سے قبل آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں، جب کہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نےبجٹ تخمینہ جات کی منظوری دیدی
خیال رہے کہ پی سی بی نے سپورٹ سٹاف میں کوچز کےلیے اشتہار دے رکھا تھا، پی سی بی سپورٹ سٹاف میں غیرملکی کوچز کی شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے، کرکٹ بورڈ کے شارٹ لسٹ کیےجانے والوں میں غیرملکی کوچز ہی شامل ہیں۔