پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نےبجٹ تخمینہ جات کی منظوری دیدی

پی سی بی کے بورڈ آف  گورنرز نے18ارب 30کروڑ روپے کے  بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس ہوا، جس میں مختلف اہم امور زیر بحث آئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ کے فروغ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور بہترین پرفارمنس پر انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسٹاف کی کارکردگی کو بھی باقاعدہ مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کی اہم تفصیلات پر شرکاء کو بریفنگ دی، جبکہ اجلاس کے اختتام پر ممبر بورڈ انوار غنی نے دعا کرائی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں بورڈ ممبران ظہیر عباس، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ، طارق سرور، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعیہ حیدر شامل تھے۔

اس کے علاوہ انوار غنی، مصطفیٰ رمدے، دانیال گیلانی، انوار احمد خان، ڈاکٹر شفیع الرحمٰن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Back to top button