قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کےممبر محمد یوسف مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کےممبر محمد یوسف پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سےمستعفیٰ ہوگئے۔

محمد یوسف نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پرمستعفی ہونےکا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پرپاکستان کرکٹ ٹیم کےسلیکشن کمیٹی سے مستعفیٰ ہورہےہیں۔انہوں نےکہا کہ ان کیلئےاس شاندار ٹیم کی خدمت کرنا ایک بڑا اعزاز تھا اور وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نےپاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردارادا کیا۔مجھے اپنی ٹیم کےکھلاڑیوں کی صلاحیت اورجذبے پر پورا اعتماد ہےاور میں پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

دوسری جانب محمد یوسف سےبراہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف کےپاکستان ٹیم کے کوچز کے ساتھ کچھ ایشوز تھے جس کی وجہ سے وہ سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے۔یہ ایشوزسلیکشن اور سینٹرل کنٹریکٹس کےحوالےسےہونےوالی میٹنگز میں ہوئے جو سنگین صورتحال اختیار کر گئے۔محمد یوسف نے ابھی سلیکٹرکےعہدے سےاستعفی دیاہے محمد یوسف کے چیئرمین محسن نقوی اور پی سی بی کے ساتھ تعلقات میں کوئی فرق نہیں آیا اور بہت جلد محمد یوسف کو ایک نیا عہدہ دیا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہےکہ سابق کرکٹر محمد یوسف نےسلیکشن کمیٹی کےممبرکےعہدے سےاستعفی دےدیاہے۔

پی سی بی ترجمان کےمطابق محمد یوسف نےاپنےاستعفی کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے۔

محمد یوسف کا یہ استعفی ایک ایسےوقت میں آیا ہےجب پاکستان کی کرکٹ ٹیم مختلف چیلنجز کا سامنا ہےاورانگلینڈ سےسیریزکےآغاز میں ایک ہفتے کاوقت رہ گیا ہے ۔

چاہت فتح علی کا کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر”دودھ“پینےکامشورہ

واضح رہےکہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کےچند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے1998 سے2010 تک اپنے کیریئر میں7530 ٹیسٹ رنزاور9720 ون ڈےرنزاسکور کیے۔انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال(2006) میں سب سے زیادہ 1788رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Back to top button