بلاول بھٹو کی نوازشریف پرتنقید،ن لیگ کا ”زبان “سنبھالنےکامشورہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نوازشریف پرتنقید پرن لیگ نے ”زبان “سنبھالنے کا مشورہ دیدیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب موڑتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بیک ڈور سے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج کیے گئے فیصلوں کے اثرات پاکستان کے نوجوانوں کو بھگتنا پڑیں گے، میرے خیال میں یہ بہتر ہو گا اگر انہیں یہ فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ پاکستان کی 241 ملین کی آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ 30 سال سےکم عمر ہے۔
بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو کو تہذیب میں رہ کر گفتگو کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زبان پر افسوس ہے، وہ ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔بلاول نئے نئے پنجاب آئے ہیں، انہوں نے پنجاب میں (ن) لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے، (ن) لیگ کا مقابلہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے ساتھ ہے، ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ منہگائی سے ہے۔

Back to top button