عمران نے پاکستان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

پاکستان مسلم لیگ ن کے  قائد اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے، عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا۔

نوازشریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا، ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا رونا شروع ہوگیا ہے، کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی گو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب لگا دے، کیونکہ پنجاب کو چلانے کا تجربہ ان کے پاس ہے۔

وزیراعظم کی نگران وزیراعلیٰ بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد

Back to top button