نوازشریف کا وطن واپسی سے قبل3ممالک کادورہ کریں گے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے مشرق وسطی کے 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں، نواز شریف کے مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جارہے ہیں، مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما ان کے ہمراہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف ان ممالک کے ساتھ پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
