نوازشریف ضمانت کیلئے درخواست دائرکریں گے

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہنا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف واپسی کیلئے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔ میں نے ثاقب نثار سے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کر دیا تھا، میں نے واضح کیاتھا کہ آپ نے ہم سے زیادتی کی اورپاسپورٹ کینسل کیا۔
اسحاق ڈار کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔ نگران حکومت کے روز کے کاموں پر قانون سازی کی گئی کیونکہ کوئی ملک 6،7 ماہ نگران سیٹ اپ کو محض حاضری لگانے تک محدود نہیں کرسکتا، یہ حکومت دو طرفہ فیصلوں، معیشت، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرپرفیصلےکرسکتی ہے، الیکشن ایکٹ میں روزانہ کے کاموں پر قانون سازی کی اس لیے اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ستمبر 2022 میں آکر کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 سے کم ہوگی، اس وقت ڈالر کی حقیقی ویلیو 250 روپے ہے۔سب نے مل کر کام کرنا ہے،کوئی قوت مجھے ناکام نہیں دیکھناچاہتی تھی، 2017 سے پاکستان آگے بڑھ رہا تھا، ساڑھے تین سال میں ہم پاکستان کو ایشیا میں آگے لائے، اگر دھرنا نہ ہوتا تو ملک کی معیشت مزید بہتر ہوتی، پاکستان 5 سال میں پانامہ ڈرامے سے 47 ویں اکانومی بن گیا، پاکستان کو مل کر سب نے
کن ججوں کو چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی منظور نہیں؟
آگے لےکر جانا ہے، پاکستان کو اب جی ٹوئنٹی کا رکن بنانے کا ہدف ہونا چاہیے۔
