اسرائیلی فوج کا10لاکھ فلسطینی باشندوں کوغزہ سے بےدخلی کاحکم

اسرائیلی فوج نےغزہ شہر کے تقریباً 10 لاکھ فلسطینی باشندوں کو جنوب کی طرف منتقل ہونے کا حکم دیدیا۔

غزہ کے کئی حصے پہلے ہی ریڈ زون قرار دیے جا چکے ہیں، جہاں شہریوں کو متوقع فوجی کارروائی سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین خوراک نے شہر کو قحط زدہ قرار دیا ہے جبکہ امدادی ادارے متواتر خبردار کر رہے ہیں کہ بڑی نقل مکانی انسانی بحران کو مزید سنگین کر دے گی۔

اسرائیلی فوجی ترجمان آویخائے ادرعی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ جنوبی غزہ کے علاقے المواسی کو ‘انسانی ہمدردی کا علاقہ’ قرار دیا گیا ہے جہاں شہری گاڑیوں میں مخصوص راستے سے بغیر تلاشی کے جا سکتے ہیں۔

تاہم گزشتہ ہفتے اس علاقے میں واقع ایک اسپتال پر فضائی بمباری میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں خبر رساں اداروں کی خاتون صحافی مریم دگہ بھی شامل تھیں۔

Back to top button