نیپال کے وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال ڈاہل پراچندا اتحادیوں کی دستبرداری ک بعد پارلیمنٹ میں اعتماد کاووٹ حاصل کرنےمیں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کی پارلیمنٹ میں جمعے کو وزیر اعظم پشپا کمال ڈاہل پر اعتماد کےلیے قرارداد پیش کی گئی تاہم کمیونسٹ پارٹی آف نیپال یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ(سی پی این-یو ایم ایل)حکومت کے ساتھ تعاون سے دستبردار ہو گئی۔

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمار داہل کواعتماد کا ووٹ جیتنے کےلیے کو کم از کم138 اراکین کی حمایت درکار تھی تاہم نیپالی وزیر اعظم نے 275 کے ایوان میں صرف 63ووٹ حاصل کیے۔جب کہ  مخالفت میں194ووٹ پڑے۔

 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا آڈرجاری

نیپالی وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے اعتماد کاووٹ حاصل نہ کرنےکےبعد اب سیاسی رہنما کےپی شرما اولی کی قیادت میں نئی اتحادی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ نیپال 2008سے بادشاہت کےخاتمے کےبعد سےسیاسی عدم استحکام کا شکار ہےاور کے پی شرما اولی کی حکومت اس سیاسی عدم استحکام کےباعث14 ویں حکومت ہوگی۔

Back to top button