نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو1کروڑ جرمانہ کردیا

سال 2022,23میں کرنٹ لگنے کے واقعات،جان لیوا حادثات پر نیپرا کا ایکشن۔نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

نیپرا تھارٹی کے فیصلے کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث 33 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔نیپرا نے حفاظتی اقدامات بارے کے الیکٹرک کے جواب کو بھی مسترد کر دیا۔کے الیکٹرک کو نیپرا کی جانب سے 30 اگست 2023 شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

نیپرا نے حفاظتی اقدامات بارے 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا  نےکے الیکٹرک کو جاں بحق ہونے والے شہری کی فیملی کو 35 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔کے الیکٹرک کو جاں بحق شہری کے خاندان میں سے ایک کو نوکری دینے کا بھی حکم دیاگیا۔

2قانون نہیں چل سکتے،ایک جیساقانون،نظام ہوناچاہیے،علی امین گنڈاپور

نیپرا کےمطابق کے الیکٹرک دو ماہ میں حکم پر عمل در آمد کی رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہوگا۔

Back to top button