آئی فونز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے 8 نئے بہترین فیچرز

ایپل نے آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 17 تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جسے ڈیوائسز پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

18 ستمبر کو کمپنی کی جانب سے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو جاری کیا گیا جس کا مقصد آئی فونز کو زیادہ بہتر بنانا ہے۔

آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس، ایکس آر، آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13 اور 14 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ممکن ہوگا۔

آئی فونز کے کی بورڈ کے آٹو کریکٹ فنکشن میں مشین لرننگ اپ ڈیٹ کی گئی ہے تاکہ وہ ٹائپ کے دوران الفاظ یا جملوں کی بہتر پیشگوئی کر سکے۔

اب صارف جب ٹائپ کر رہا ہوگا تو کی بورڈ کی جانب سے الفاظ یا جملے تجویز کیے جائیں گے۔

کانٹیکٹ پوسٹر صارف کی تصویر، ٹیکسٹ اور مختلف رنگوں پر مشتمل ہوگا جو آپ کی فون کال سننے والوں کے سامنے کانٹیکٹ ایپ میں نظر آئے گا۔

اسی طرح نیم ڈراپ کے نام سے بھی ایک فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے کسی آئی فون یا ایپل واچ کے قریب ڈیوائس لاکر کانٹیکٹ انفارمیشن کو شیئر کرنا ممکن ہوگا۔

فون ایپ میں خودکار ٹرانسکرائب وائس میل میسجز کے فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وائس میل کو موصول ہونے پر اس کا مضمون جاننا ممکن ہوگا۔

فیس ٹائم استعمال کرنے والے افراد اب ویڈیو وائس میل بھی بھیج سکیں گے جبکہ ویڈیو کالز کو ایپل ٹی وی باکس استعمال کرنے والے ٹی وی کے ذریعے

’اب مجھے سزا دو‘، کراچی کی عدالت میں ملزم نے جج کو جوتا دے مارا

کرنا بھی ممکن ہوگا۔

Back to top button