نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

 

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالتی احکامات کی روشنی سہیل آفریدی سے بطور وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔

پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،جو مسلسل نعرے بازی کر رہے تھے۔


Back to top button