شمالی کوریا باز نہ آیا،کچہرے کے تھیلے جنوبی کوریا میں گرادیئے

شمالی کوریا باز نہ آیا ،ایک بار پھر کچرے سے بھرے تھیلے غباروں کی مدد سے جنوبی کوریا کے علاقوں میں گرادیئے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر سیول میں جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ اور اس کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کے گراؤنڈ میں پھینکے تھے ۔کچرے سے بھرے تھیلوں کی لینڈنگ جنوبی کوریا کے صدراتی دفتر نے دیکھی تھی ۔
حکام نے بتایا کہ غباروں کی لینڈنگ کو غور سے دیکھا، کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے فوری طور پر غباروں پر گولی نہیں چلائی کیوں کہ اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غباروں کے اندر کیا چیز موجود ہو سکتی تھی ۔
غباروں میں صرف کاغذ اور پلاسٹک کی تھیلیوں کے ٹکڑے تھے جن میں سے کچھ پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے مختلف ایڈریس درج تھے۔کیمیکل، بائیولوجیکل اور ریڈیولاجیکل رسپانس ٹیم نے کہا کہ غبارے خطرناک نہیں تھے یہی وجہ ہے کہ صدارتی دفتر نے سکیورٹی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گی۔
