دماغ کو جلد بوڑھا کر دینے والی عام عادات کونسی ہیں؟

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ دماغ کو جلد بوڑھا کر دینے والی عام عادات میں سے ایک سب سے بڑی نیند کی کمی ہے ۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی دماغی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے اور یادداشت اور توجہ میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔فاسٹ فوڈ، زیادہ چکنائی اور شکر والی خوراک دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔مسلسل تناؤ دماغ پر منفی اثرات ڈالتا ہے اور یادداشت کی کمزوری اور دماغی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔تمباکو میں موجود زہریلے مواد دماغی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور دماغ کی کارکردگی کو کمزور کرتے ہیں۔

ماہرین کاکہنا تھاکہ الکحل کا زیادہ استعمال دماغ کے خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے اور دماغی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ورزش کی کمی دماغ میں خون کی گردش کو کم کرتی ہے، جو دماغی صحت کے لیے ضروری ہے۔

Back to top button