گھی صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ گھی میں صحت مند چکنائیاں ہوتی ہیں، جو دماغ اور دل کی صحت کے لیے مفید ہوسکتی ہیں مگر نقصان بھی کافی ہیں۔۔

رپورٹ کےمطابق گھی کے استعمال کے صحت پر اثرات کے بارے میں مختلف نقطہ نظر موجود ہیں۔ گھی ایک صاف شدہ مکھن ہے اور بعض افراد اسے اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں۔ یہاں گھی کے فوائد اور نقصانات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ گھی میں وٹامن اے ،ڈی ،اے اور کے پایا جاتاہے جو صحت کیلئے ضروری ہیں۔گھی کو ایورویدک میں ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔گھی میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ گھی    میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، جو وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔گھی میں سیچوریٹڈ فیٹ زیادہ ہوتی ہے، جو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔گھی کا زیادہ استعمال خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا سکتا ہے، جو دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔گھی کو متوازن غذا میں معتدل مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔

Back to top button