مانچسڑ میں پاکستانی نوجوانوں پرتشدد کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئی

مانچسٹر میں پاکستانی نوجوانوں پر پولیس کے تشدد کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

پاکستانی نوجوانوں پرپولیس تشدد کیخلاف سیکڑوں افراد نے مانچسٹر کی سڑکوں پرمظاہرہ کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پرتشدد کیخلاف اور انصاف کیلئے نعرے درج تھے ۔جس میں متاثرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیاجارہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمانچسٹر ایئرپورٹ پرپولیس اہلکاروں نے پاکستانی نوجوانوں کو بدترین تشدد کانشانہ بنایا تھا۔

Back to top button