شمالی کوریا کا رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ میزائل تجربہ کرتے ہوئے دشمنوں کو سخت پیغام دیا ہے۔

ہمسایہ ملک جنوبی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا نے آج صبح کم فاصلے تک مار کرنیوالے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

میزائل پیانگ یانگ ائیر پورٹ کے مشرقی علاقے سے فائر کیے گئے، جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے فائر کردہ دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے۔

ٹونگو:خطرناک سونامی، وارننگ جاری کر دی گئی

جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات عالمی برادری کیلئے سنگین مسئلہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Back to top button