پاکستانی سینئر اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار رشید ناز انتقال کر گئے ہیں، سینئر اداکار کی بہو اور اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔

مدیحہ رضوی کے شیئر کردہ پیغام کے مطابق ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں، مرحوم کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں، ساتھ ہی اپنے شوہر اداکار حسن نعمان کو بھی ٹیگ کر دیا۔

سینئر پاکستانی اداکار 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے، بے شمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، رشید ناز نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا، متعدد پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔

ایکٹرس روبینہ اشرف کی بیٹی نے کس سے نکاح کیا؟

مرحوم اداکار کا پہلا اردو ڈرامہ ’’ایک تھا گاؤں‘‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا، ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’’ناموس‘‘ تھا، پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔

مرحوم اداکار نے 1988 میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Back to top button