گلگت بلتستان: پی ٹی آئی کو الیکشن مہم نہ کرنے دینا پری پول دھاندلی ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کی قیادت کو روکنا اور صوبہ بدر کرنا آئین اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے، پی ٹی آئی کو الیکشن مہم نہ کرنے دینا پری پول دھاندلی ہے۔
گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو اپنے حلقے ہارگئے وہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کو الیکشن مہم نہ کرنے دینا پری پول دھاندلی ہے، ان کی 4 سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے خود دار لوگ ان کو اور ان کے نظریے کو ریجیکٹ کریں گے،عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
گلگت کا انتخابی معرکہ، الیکشن سے پہلے دھاندلی کے الزامات کیوں؟
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کیوں نہ اسمبلیوں اور سسٹم سے باہر ہو جائیں۔
