امریکا اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرے گا : صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرے گا۔
امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کیا ہےکہ امریکا فی الحال ایران کےخلاف دوبارہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا اور کشیدگی کے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنےکو ترجیح دی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشیروں کو کہنا تھا کہ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں یا امریکی مفادات کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک ایران کےخلاف کسی نئی فوجی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔
ایران اپنے دفاع میں کارروائیاں کررہا ہے : ایرانی وزیر خارجہ
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ خطے میں جاری تنازعات کو مزید وسعت دینے کےبجائے سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل کے حل کی خواہاں ہے۔واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے دائرے کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہتا ہےاور کشیدگی کم کرنے کےلیے مختلف سفارتی راستوں پر غور کیا جارہا ہے۔
