NRO کا بیانیہ ناکام، نواز شریف حکومتی اجازت سے باہر گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی مفاہمتی آرڈیننس این آر او کے بیانیے سے عوام کو اب بے وقوف نہيں بناسکتے،کپتان جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، نواز شریف پنجاب حکومت کی درخواست پر قانونی طریقے سے علاج کرانے گئے ہیں۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے حکومتی نمائندوں کے بیانات کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع اور ان کے نام پر ختم ہوتی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 2 سالہ بدترین کارکردگی کو عمران خان این آر او کے بیانیے سے عوام کو اب بے وقوف نہیں بنا سکتے،عمران خان جہانگیر ترین کو لندن سے بلانے کے لیے متعلقہ قانونی آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کریں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب آٹا 78 روپے سے 33 روپے کرنے کے لیے بھی متعلقہ آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کریں،اور عوام کی خدمت پر بھی اپنی ٹیم کو گو سلو پالیسی ترک کرنے کی ہدایت کریں۔ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ ، 13000 ارب کا قرضہ ، مالم جبہ ، بلین ٹری سونامی ، چینی، آٹا اور پیٹرول چوری کے لیے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ روزاجلاس بلا کرکہتے ہیں نوازشریف کوواپس بلارہے ہیں، اگرنوازشریف،شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔ چینی اورآٹا چوروں کوعمران خان نے چارٹرجہازمیں بٹھا کراین آراودے کرفرارکرایا ،چینی110روپے میں مل رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانونی طریقے سے پنجاب حکومت کی اجازت سے گئے،ناکامی،کرپشن سے نظرہٹانے کے لیے نوازشریف کا نام استعمال کرتے ہیں،جوقانون ملک کی ترقی کے خلاف ہوگا ڈٹ کرآوازاٹھائیں گے۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگررپورٹس پرشبہ ہے تومیڈیکل بورڈ،وزیروں کوجیلوں میں ڈالیں۔ عثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد کوعبرت کا نشان بنائیں۔ ہم سے سوال پوچھنے کے بجائے اپنے لوگوں سے پوچھیں، ہم سے سوال نہ پوچھیں نہ ہم جواب دیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روز ڈگڈگی بجانے کی بجائے عوام کوروزگاردیں، پچھلے ماہ نوازشریف کی رپورٹس جمع کرائی گئیں، خارجہ پالیسی،اکانومی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا تاہم عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف کا نام استعمال کیا جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کوشش کررہی ہے اے پی سی صرف گفتگوکرکے ختم نہ ہو، اے پی سی کی جلد تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم کوگھربھیجنے کا اعلان کردیا جائے گا۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کو متنازع بنانے کی کوشش کی، کیوں ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ 23فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیا گیا، چیلنج کرتی ہوں بتائیں کس نے این آراومانگا، اگردم ہے توعدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔ ہمیں مت بتائیں فیٹف قانون سازی پرکیا کرنا ہے،
انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ شہزاداکبرتقریریں کرنے سے پہلے وزیرخارجہ سے مشورہ کریں، شاہ محمود قریشی نے فیٹف قانون سازی میں شہبازشریف کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پرخط لکھا۔ فیٹف میں ایسا قانون لانا چاہتے ہیں جس سے سیاسی مخالفین کونشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ جوقانون ملک کی ترقی کے خلاف ہوگا ڈٹ کرآوازاٹھائیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی،آٹا چوروں کوعمران نے چارٹرجہازمیں بٹھا کراین آراودے کرفرارکروایا۔ جھوٹ بولنا بند کریں، نوازشریف کی صحت پرسیاست کرتے ہیں، اگرنوازشریف،شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔
خیال رہے کہ گذشہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں شریف فیملی کو بھی کوئی شک نہیں کہ وہ ٹھیک ہیں، اب نواز شریف لندن میں پھر رہے ہیں، کافیاں پی رہے ہیں، نواز شریف کی طبیعت اب ٹھیک ہے، کیا جاتے ہوئے بھی اتنی ہی طبیعت خراب تھی؟ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نوازشریف کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر چکی ہے اور آئندہ ہفتے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کارروائی کا آغاز کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button