تیسرا ٹیسٹ: دو وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ کے سو رنز مکمل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے پہلی دو وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہی ہے۔
12 کے سکور پر انگلینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شان مقصود نے رائے برنز کا کیچ لیا۔اس کے بعد دوسرے اوپنر ڈوم سبلی کو یاسر شاہ نے 22 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔اس وقت زیک کرالے اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں اور جوئے روٹ ان کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔انگلینڈ کا دو وکٹوں کے نقصان پر مجموعی سکور 103 رنز ہے۔
انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے پاکستان کے خلاف ساؤتھمپٹن میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ساؤتھمپٹن میں مطلع ابرآلود ہے اور صبح وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے اپنی وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں فاسٹ بولر آرچر کی واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وہ اس میچ کو جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ ٹیسٹ سیریز کو ڈرا کر سکیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔
