کرپشن کیس: شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

کرپشن کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد عمران یوسف کو عدالت نے 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے سپیشل سینٹرل کورٹ میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے سماعت کے بعد رابعہ عمران اور عمران یوسف کی عبوری ضمانت منظور کرتےہوئے انہیں 7 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اشفاق احمد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، اس دوران رابعہ عمران اور عمران یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری بھی لگوائی۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم پاکستان کی تعمیری سفارتی کاوشوں کے معترف
خیال رہے کہ نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے الزام پر ملزمان کےخلاف ریفرنس دائر کیاتھا،جس میں رابعہ اور عمران یوسف کو اشتہاری قرار دیاگیا تھا۔ بعد ازاں نیب ترامیم کےبعد یہ ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل ہوگیا تھا۔ریفرنس میں پنجاب پاور کمپنی کے سابق سی ایف او اکرام نوید پہلے ہی پلی بارگین کرچکے ہیں۔
