نیوزی لینڈ کے وزیراعظم پاکستان کی تعمیری سفارتی کاوشوں کے معترف

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے پاکستان کی تعمیری سفارتی کاوشوں،خصوصاً واشنگٹن اور تہران کے ساتھ روابط کو سراہا اور ان ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے نیوزی لینڈ کے ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام پر بات چیت کی۔گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کرسٹوفر لیوکسان کو خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور روابط سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرسٹوفر لیوکسان کا شکریہ ادا کیا اور کہا دنیا میں امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے پاکستان و نیوزی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ، ڈاکٹرز اڈیالہ پہنچ گئے

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کرسٹوفر لیوکسان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا

Back to top button