بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ، ڈاکٹرز اڈیالہ پہنچ گئے

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کرنے کے لیے الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کرنے کے لیے پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف بھی اڈیالہ جیل پہنچے ہیں، وہ آنکھ کے معائنے کا سامان ساتھ لے کر آئے ہیں۔
جیل حکام کے مطابق 17 اپریل کو الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال میں بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کا آپریشن ہوا تھا، بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔
آئی ایم ایف کی شرائط پوری، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
دوسری جانب بشری بی بی سے ملاقات کے لیے فیملی فیکٹری ناکہ پہنچ گئی، بشری بی بی کی بھابھی مہر النساء احمد،بیٹی مہر النساء مانیکا ملاقات کے لئے فیکٹری ناکہ پہنچے۔ جب کہ پولیس نے فیملی کو فیکٹری ناکہ پر روک لیا، اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا۔
