مریم نوازکاروٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانےکاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس طلب کیا۔اشیاء ضروریہ کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضروری اشیاء خورد و نوش کے نرخ تمام دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہارِ اطمینان، انتظامی کاوشوں کو سراہا۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں اشیائے خورد نوش کے نرخ الگ الگ جائزہ لیا۔روٹی اور آٹا کے نرخ بھی معلوم کیے۔
مریم نواز نے کہاکہ کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نا دی جائے۔صوبہ بھر کی عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے۔
سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
جینا مرنا پاکستان میں ہے،نوازشریف کی طرح ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان
سینیٹر پرویز رشید، چیئرپرسن ٹاسک فورس سلمہ بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
