پہلگام واقعہ: خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان خیر مقدم کرے گا ، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرنا چاہےتو پاکستان ایران کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرے گا ۔
شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نےبندر عباس کی پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔
اس موقع پروزیراعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ پاکستان کا پہلگام حملے سےکوئی تعلق نہیں، پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، پاکستان اپنے حق کا دفاع کرے گا۔
پہلگام واقعہ: بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام
واضح رہے اس سےپہلےایرانی وزیرخارجہ نےپاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک موجودہ صورتِ حال میں تحمل سے کام لیں،مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کرنےکو تیار ہیں۔
اس کے علاوہ کشیدگی میں کمی کے لیےسعودی وزیر خارجہ کا بھی پاک بھارت وزرائےخارجہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔