زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں تضاد ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمہ داری نہیں ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینےکے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا، قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کےکسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کرسکتی ہے، یہ منصوبہ
پرویز خٹک کا عمران کو بڑا جھٹکا،KPسے PTIکا صفایا
نگران حکومت نے نہیں اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔
