پاکستان کے لیے اگلے 2 میچ جیتنا اور امریکہ کے لیے 2 ہارنا ضروری کیوں؟
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا۔دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہے۔پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہیں۔پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔امریکا اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا۔امریکا کے خلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان آئرلینڈ میچ ناک آؤٹ ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی کے باعث پاکستان کو امریکا کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مسلسل دوسرے میچ میں شکست کے باوجود پاکستان کے لئے دوسرے مرحلے میں جانے کے لئے امید کی ہلکی کرن اب بھی موجود ہے۔پاکستان کو آخری دو میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی جبکہ پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کا فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں بھی ہوگا۔امریکا کو بھارت اور آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست ہی پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچا سکتی ہے جبکہ اس کے علاوہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اہم ہوگا۔
سنییٹ اجلاس :وزرا کی غیرحاضری پراپوزیشن کی کڑی تنقید
تاہم مبصرین کے مطابق پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں جتنی خراب کرکٹ کھیل رہی ہے اس سے پاکستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات کم ہیں کیونکہ گروپ اے میں بھارت دوفتوحات کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ امریکا نے دونوں میچ جیتے ہیں وہ دوسرے نمبر پر ہے۔کینیڈا نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے اس کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے۔پاکستان فیورٹ کی حیثیت سے امریکا پہنچی اس کو دونوں میچوں میں شکست کے بعد پہلے پوائنٹ کا انتظار ہے۔ہر گروپ سے دو ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔پاکستان کو منگل کو تیسرا گروپ میچ اسی گراونڈ میں کینیڈا کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ 16جون کو پاکستان کا آخری لیگ میچ آئر لینڈ کے خلاف ہونا ہے۔تاہم اس گروپ کا فیصلہ جمعہ14جون کو امریکا اور آئر لینڈ کے درمیان میچ کے نتیجے سے ہوسکتا ہے۔جس میں امریکہ کی شکست پر ہی پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی کوئی امید پیدا ہو سکتی ہے۔