پاک فوج نےبھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا،صدرمملکت

صدرمملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھارت کے جہاز گرائے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی،بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کامورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا، بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے۔
