پاکستان 2035تک بڑی معاشی قوت بن سکتاہے،عالمی بینک

عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کیلئےنائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی بڑی معاشی قوت بن سکتا ہے ۔

مارٹن ریرز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پاکستان کو بڑی  معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا لازمی ہوگا۔معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 10سال میں20 ارب ڈالر کے قرضے یا مالی تعاون کی یقین دہانی کرانے سے قبل حزب اختلاف سمیت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے۔

عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کیلئےنائب صدر مارٹن ریزرنے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرضے یا مالی تعاون کی جو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایک تخمینہ ہے مگر پاکستان مختلف پروگرامز کے تحت رعایتی قرضے حاصل کر سکتا ہے۔

مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کوموجودہ وسائل پر توجہ دینی چاہئے، پاکستان کے پاس بہت سارے ایسے مواقع ہیں جن سے وہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔

Back to top button