پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا دیا

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش(Pakistan Defeated Bangladesh) کی ٹیم کو شکست دے دی ، میزبان ٹیم نے پاکستان کو فتح کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا ۔
میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، میزبان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد نعیم نے 47 رنز بنائے ، شمیم حسین نے 22 اور عاطف حسین نے 20 سکور کیے ، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے حیدر علی 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، اوپننگ بلے باز محمد رضوان نے 40 سکور کیے جبکہ کپتان بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں ٹم پین کا آسٹریلیا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،(Pakistan Defeated Bangladesh) حریف کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، میزبان ٹیم کو کم سکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
