پاکستان نےسینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیتے ہوئے تیسری بارکاوا سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اسلام آباد میں ہونےوالےکاوا سینٹرل ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ 2026 کا پہلا سیمی فائنل بنگلادیش اورازبکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلادیش کی ٹیم نے ازبکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا تھا۔
دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئےکوالیفائی کیا۔
کاوا چیمپیئن شپ کا فائنل پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے25-20،25-16 اور25-20 سے مقابلہ اپنے نام کیا۔
