پاکستان میں غیرقانونی مقیم افراد کاانخلاجاری

پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کاانخلاجاری ہے،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کل 67 ہزار 980 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے ملک واپس جارہے ہیں، 24 اکتوبر کو 3 ہزار 185 افغان باشندے واپس اپنے ملک چلےگئے۔گزشتہ روز جانے والے 3 ہزار 185 افغان شہریوں میں 670 مرد، 593 خواتین اور 1922 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لیے 103 گاڑیوں میں274 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد سے کئی خاندان واپس افغانستان جاچکے ہیں۔
