جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ مارچ کااعلان

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر عالم اسلام میں قبرستان کی سی خاموشی ہے۔غزہ کی صورتحال پرخاموش رہنا اسرائیل کا ساتھ دینا ہے، حکمرانوں نے ابھی تک غزہ کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا۔ اسرائيل کا یکطرفہ ساتھ دینے کا اعلان امریکا کی کھلم کھلا دہشتگردی ہے۔

سراج الحق کا کہناتھاکہ اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے، حکمران فلسطینیوں کی عسکری اور مالی امداد کریں، جماعت اسلامی مسلم اور دیگر ملکوں کے سفیروں سے رابطے کر رہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 29 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کیا جائیگا۔

Back to top button