پاکستان جدید ہتھیاروں سے لیس ہے ، مودی حکومت کو مزید مہم جوئی کا آغاز نہیں کرنا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ

بھارتی  اپوزیشن پارٹی  کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں  کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیےگئےایک انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات کوبحال کرنےمیں کچھ وقت لگےگا تاہم پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش کرتا ہوں۔

افواج پاکستان نے قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا : ڈی جی آئی ایس پی آر

 

ششی تھرورکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو بچھڑے خاندانوں کو ملنے کی اجازت دی جانی چاہیے، ذاتی طور پر لوگوں سے لوگوں کےرابطے کےحق میں ہوں، ویزے جاری ہونے چاہئیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نےمنہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اورگزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔

پاکستان کےتباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نےنقصان کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی حکام کی جانب سے اس سے قبل 3 طیارے گرنےکی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب پہلی بار بھارتی فضائیہ نےبالواسطہ طورپر رافیل طیارے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے کا اعتراف کیا۔

Back to top button