ایران اسرائیل جنگ بندی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4332 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 499 پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج یہ اضافہ گزشتہ روز کی شدید مندی کے برعکس دیکھنے میں آیا، جب بازار میں غیرمعمولی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں 3 ہزار 855 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی تھی اور مارکیٹ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

جنگ بندی سے قبل ایران کے اسرائیل پر مزید حملے

دوسری جانب امریکی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جہاں نیسڈیک میں 0.9 فیصد، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک فیصد اور ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمےکو معیشت کےلیے خوش آئند قراردیا،جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔

Back to top button