ملک میں سردی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید گر گیا

ملک میں سردی کی شدید لہر برقرار،کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی 5تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھرنے لگے، سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
کوئٹہ ، نصیر آباد، بولان، ڈیرہ بگٹی، قلات میں بارش جبکہ زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کالام میں درجہ حرارت منفی
5، چترال میں منفی 3 اور دیر میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
