پاک امریکہ تجارتی حجم12ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے
امریکہ میں پاکستان سفیر مسعود خان نے کہاہے پاک امریکہ تجارتی حجم12ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔
انکا کہنا تھا پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں،9 ارب ڈالر کی پاکستانی برآمدات میں اشیاء کی تجارت 6.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ سروسز بشمول آئی ٹی کی برآمدات 2.2 ارب ڈالر رہیں، پاکستان سے 1.4 ارب ڈالر کی آئی ٹی مصنوعات امریکا برآمد کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ 22-2021 میں امریکا سے درآمدات 3 ارب رہیں جو گزشتہ سال 2.4 ارب ڈالر تھیں، اس طرح پاکستان اور امریکا کے درمیان کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو گیا ہے جو گزشتہ سال تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر تھا۔
ضمنی الیکشن: ن لیگی ، پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، متعدد گرفتار
سفیرمسعود خان نے کہا برآمدات میں 35 فیصد سالانہ اضافہ جاری رہا تو آئندہ تین سال میں پاک امریکا تجارتی حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس نے 800 ملین ڈالر کمائے، ان میں سے 60 فیصد کو امریکی وینچر کیپیٹل کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی۔
