بھارت نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے بھارتی ویمنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔
خیال رہےکہ کامن ویلتھ گیمز کے ویمنزٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بارش کے سبب میچ 18 ، 18 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے جواب میں بھارٹی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔
گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اسے دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھاناپڑا، ارم جاوید صفر کے اسکور پر بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئیں، پاکستانی ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں، منیبہ علی 32 ، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف 17 رنزبنا کر نمایاں رہیں جبکہ عمیمہ سیہل اور عائشہ نسیم نے 10 ، 10، فاطمہ ثناء 8 ، کائنات امتیاز 2 اور طوبیٰ حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں، ارم جاوید اور ڈیانا بیگ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم 18 ویں اوورکی آخری گیند پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا، عمران خان کی مذمت
جس کے جواب نے روایتی حریف بھارتی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔بھارتی بیٹر سمرتی مندھانہ نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے عمیمہ اور طوبیٰ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
