لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس راجہ شاہد محمود کینسر کے سبب انتقال کرگئے

لاہورکی عدالت عالیہ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی 59 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کینسر کے مرض کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، ان کا شفا ہسپتال میں کینسر کے مرض کا علاج جاری تھا۔

انہوں نے 8 جون 2015 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا اور سنیارٹی لسٹ میں 19ویں نمبر پر تھے۔

جاوید اقبال کوPACمیں وارنٹ جاری کرکے لایا جائے گا

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے انتقال پر چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے معزز جج کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

ان کے انتقال کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 45 رہ گئی۔

Back to top button