شہزادہ چارلس اسامہ بن لادن کے اہلخانہ سے عطیات لینے پر تنقید کی زد میں

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اسامہ بن لادن کے اہلخانہ سے عطیات لینے پرشدید تنقید کی زد میں ہیں۔

برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا نیا فنڈ ریزنگ اسکینڈل سامنے آگیا ہے کہ ان کے فلاحی ادارے نے اسامہ بن لادن فیملی سے 10 لاکھ پاونڈ وصول کیے جس کی پرنس چارلس کے آفس نے تصدیق بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق پرنس چارلس کوخبردار کیا گیا تھا کہ ایسا کرنے سے قومی غم وغصہ سامنے آسکتا ہے مگرانہوں نے نظرانداز کر دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پرنس چارلس کے فلاحی ادارے کو رقم لادن فیملی کے شیخ بکر بن لادن اور ان کے بھائی شیخ شفیق نے چندہ کی تھی، بکر اور شفیق کا دہشتگرد کارروائیوں میں ملوٹ ہونے یا انہیں فنڈنگ سے تعلق نہیں ہے۔

ادھر کلیرنس ہاؤس کا کہنا ہے کہ پرنس چارلس نے ڈیل میں ثالثی کی نہ ہی اسے قبول کرنےکا فیصلہ کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کا چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نےکیا۔

بارشوں کے سبب سندھ کے بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ ملتوی

رپورٹس کے مطابق پرنس چارلس القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بھائیوں بکر اور شفیق سے مبینہ طور پر عطیات لینے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

Back to top button