6سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے

چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کو نئے عام انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہاہے کہ6سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے۔

میڈیا پر چلنے والی عمران خان کی ایوان وزیر اعلیٰ میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا 25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی، سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔
دریں اثنا عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی،سابق وزیراعظم نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ڈاکٹر ثاینہ نشتر کو ذمہ داری دے ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاافسوس کا مقام ہے کہ سابق پنجاب حکومت نے غریب خاندانوں کی مدد کے لئے ہمارے اس شاندار پروگرام کو روکا، سابق پنجاب حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے اس اہم پروگرام کو نظر انداز کیا، احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے،اس پروگرام کو ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی مل۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثاینہ نشتر نے احساس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی۔

بارشوں کے سبب سندھ کے بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ ملتوی

قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ،ملاقات میں عمران خان نے اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر سبطین خان کو مبارکباد دی جس پر سبطین خان نے ذمہ داری کے لئے اعتماد کرنے پر عمران خان کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما شفقت محمود نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی، ملاقات میں شفقت محمود نے سابق حکومت کے انتقامی مقدمات کے بارے میں قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی،عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات بھی ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر بات جیت ہوئی۔

اس سے قبل عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مونس الہی بھی موجود تھے۔ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے مابین ملاقات میں صوبائی کابینہ اراکین کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Back to top button