پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرون مار گرایا

آج صبح گوجرانوالہ میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کےبعد علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بناکر مار گرایا۔

ذرائع کےمطابق یہ آوازیں اس وقت سنائی دیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچی پرواز کرتےہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونےکی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے ایئرڈیفنس سسٹم نے فوری کارروائی کرتےہوئے مار گرایا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتےہوئے اسے نشانہ بنایا۔عسکری ذرائع کےمطابق یہ کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کی گئی۔

ذرائع کےمطابق بھارتی ڈرون انتہائی اونچی پرواز گوجرانوالہ کینٹ کے قریب  آ رہا تھاکہ ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا  اور ایئر ڈیفنس سسٹم کی طرف سے ہونےوالے دو فائر میں ڈرون گرگیا۔

انڈیا اور پاکستان کی جنگ میں کس نیوکلئر پاور کا پلہ بھاری رہے گا؟

پولیس ذرائع کےمطابق ڈرون گجرات کے قریبی گاؤں ڈنگہ کے قریب گرا ہے،ڈرون کے ملبہ کی اطلاع پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور گاؤں پیرجھنڈ کے کھیتوں سے ڈرون کا ملبہ قبضہ میں لےلیا گیا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ڈرون کس ساخت کا تھا،تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Back to top button