الیکشن کے نام پر عوام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائیگی

پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن سرگرمیوں کے نام پر عوام پر تشدد کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، اور نہ ہی الیکشن کے صاف و شفاف اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی 262ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کو راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی فوج الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے تحت پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ڈیوٹی انجام دے گی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ایک بیان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں انڈیا کی پاکستانی شہریوں کے ‘ماورائے عدالت قتل’ کی مہم پر بریفنگ بھِی دی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ ‘انڈیا کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ’دشمن طاقتوں کے ایما پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

Back to top button