پاکستانی قیادت قابل قدر، ٹرمپ شہباز شریف اور عاصم منیر کے گرویدہ

 

امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ملکی قیادت کو قابلِ قدر سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف دونوں باصلاحیت اور قابل احترام شخصیات ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ ممکنہ جنگیں رکوا دیں جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی شامل تھی۔ یہ تنازع خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا اور جوہری تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50روپے لیٹر اضافے کا امکان

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ اس دوران 11 طیارے بھی تباہ ہوئے تاہم بروقت سفارتی مداخلت کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

Back to top button