لندن میں پاکستانی نوجوان کا ملازمت کیلئے انوکھا طریقہ

ملازمت کا متلاشی پاکستانی نوجوان Pakistani peoples in London برطانیہ میں اپنی سی وی کا بورڈ لیے ریلوے سٹیشن پر کھڑا ہوگیا اور تین گھنٹے میں ہی انٹرویو کال آ گئی ، ایک ہفتے کے دوران اچھی ملازمت مل گئی۔

حیدر ملک نے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر ایک اسٹینڈ رکھا جس پراپنی تعلیمی معلومات چسپاں کرکے کھڑا ہوگیا ، اس کی سی وی اور سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان کا کیو آر کوڈ بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گیس بحران سنگین ہو گیا

حیدر ملک کا کہنا تھا کہ پہلے دس منٹ تو میں اجنبیوں کی طرح کھڑا رہا اور یہی سوچتا رہا کہ شاید یہ میرا قدم غلط ثابت ہو تاہم میں نے یہ خیال جھٹک دیا اورلوگوں سے علیک سلیک کرنے لگا جوکہ کام کر گیا۔

Back to top button