پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر فعال ہیں : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

ایران اسرائیل تنازع کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے فضائی راستے مکمل طور پر فعال ہیں،بین الاقوامی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں۔

ایران پر اسرائیل کے حملوں کےبعد اردن، شام اور عراق کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں تاہم پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے فضائی راستے مکمل طور پر فعال ہیں اور موجودہ صورت حال کے باعث پاکستان کی حدود میں آنے والی اضافی ایئر ٹریفک کو بھی منظم انداز میں کنٹرول کیا جارہا ہے۔

خطے میں سکیورٹی صورت حال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہورہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کےمطابق اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جارہا ہے۔

اتھارٹی کاکہنا ہےکہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں،بہترین ایئر اسپیس مینجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے نمٹا جارہا ہے۔

بھارت چاہنے کے باوجود پاکستانی دریاؤں کا پانی کیوں نہیں روک سکتا؟

خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب،ایرانی آرمی چیف اور 6 جوہری سائنسدانوں کے علاوہ 5 شہری شہید جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئےہیں۔

Back to top button