امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا سفارتی کردار عالمی  توجہ کا مرکز

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے تناظر میں پاکستان کے سفارتی کردار پر بین الاقوامی سطح پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی جریدے فارن افیئرز سے منسوب رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا اور اس عمل کے بعد پاکستان ایک مؤثر عالمی سفارتی قوت کے طور پر سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق 7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہونے والے سفارتی رابطوں نے ممکنہ بڑے تصادم کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی قیادت سے بات چیت کے بعد چند گھنٹوں میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

پاکستان نے خطرناک بحران کے دوران ایسا سفارتی کردار ادا کیا جسے کئی بڑی عالمی طاقتیں بھی ادا نہ کر سکیں۔ اس میں پاکستان کی سفارتی رسائی، مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات اور علاقائی اہمیت کو بھی نمایاں کیا گیا۔

 

امریکا مذاکرات کے لیے تیار، تہران سنجیدہ نہیں ہے: مارکو روبیو

رپورٹ کے مطابق اگر امریکا مستقبل میں مہنگی اور طویل جنگوں سے گریز کرنا چاہتا ہے تو اسے پاکستان سمیت ابھرتی ہوئی علاقائی طاقتوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا ہوں گے۔

Back to top button